ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منسوخ آئی ٹی ایکٹ کی دفعہ 66A کے تحت مقدمہ درج نہ کرناریاستوں کی ذمہ داری مرکز ی حکومت نے سپریم کورٹ میں تسلیم کیا

منسوخ آئی ٹی ایکٹ کی دفعہ 66A کے تحت مقدمہ درج نہ کرناریاستوں کی ذمہ داری مرکز ی حکومت نے سپریم کورٹ میں تسلیم کیا

Mon, 02 Aug 2021 00:23:15    S.O. News Service

نئی دہلی،2 اگست (آئی این ایس انڈیا) مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کرتے ہوئے کہا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کے سیکشن 66A کی دفعہ کو ختم کرنے کے بعد اس کے تحت درج مقدمات کو بند کرنا ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا بنیادی فرض ہے۔ ریاستی حکومتوں کے تحت قانون کی پاسداری کرنے والی ایجنسیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آئی ٹی ایکٹ کے سیکشن 66A کے تحت کوئی نیا کیس رجسٹرڈ نہ ہو۔

مرکز کی جانب سے سپریم کورٹ میں داخل کردہ حلف نامے میں کہا گیا ہے کہ پولیس اور انتظامی نظام آئین ہند کے مطابق ریاستی موضوع ہیں، اور جرائم کی روک تھام، تفتیش اور مقدمہ چلانے اور پولیس اہلکاروں کی صلاحیت بڑھانا بنیادی طور پر ریاستوں کی ذمہ داری ہے۔

مرکزی حکومت نے یہ حلف نامہ غیر سرکاری تنظیم (این جی او) پی یو سی ایل کی درخواست پر دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 66 اے کو منسوخ کرنے کے باوجود اس کے تحت مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔ اس کی منسوخی کے وقت119 ریاستوں میں اس قانون کے تحت 229 مقدمات زیر التوا تھے۔


Share: